19

عمران خان آزادی مارچ کی قیادت کے لیے تیار، پلستر مکمل اتر گیا

لاہور(ہاٹ لائن نیوز ) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ٹانگ پر سے پلستر اتارے جانے کے بعد حقیقی آزادی مارچ کی قیادت کے لیے تیار ہوگئے اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ طبی ٹیم ان کے ساتھ رہے گی۔عمران خان کی ٹانگ سے پلستر مکمل طور پر اتارے جانے کے بعد ڈاکٹرز کی ٹیم نے عمران خان کے پاں پر لگانے کے لیے کور منگوا لیا ہے، تاہم انہیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔زمان پارک میں طبی ٹیم نے عمران خان کا طبی معائنہ کیا اور بتایا کہ ان کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق ٹانگ پر بریسز لگنے کے بعد عمران خان کو چلنے میں آسانی رہے گی جب کہ ڈاکٹرز نے انہیں ٹانگ پر وزن ڈالنے سے خصوصا روکا ہے۔حقیقی آزادی مارچ کی قیادت کے دوران ڈاکٹرز کی ٹیم عمران خان کے ہمراہ ہیلی کاپٹر میں بھی موجود ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں