20

ٹی20رینکنگ: بابراعظم سے تیسری پوزیشن بھی چھن گئی

دبئی(ہاٹ لائن نیوز )آئی سی سی نے ٹی20 کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ نئی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ بھارت کے سوریا کمار یادیو نے پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار رکھا ہوا ہے۔قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بدستور دوسرے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ کیوی بلے باز ڈیون کانوے نے بابراعظم سے تیسری پوزیشن چھین لی ہے۔
انگلش ٹیم کو ٹی20میں عالمی چیمپیئن بنوانے والے کپتان جوز بٹلر کی رینکنگ میں ایک ایک درجے بہتری آئی ہے وہ 11ویں نمبر آگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں