57

ہالی ووڈ اسٹارز ٹام ہالینڈ اور زینڈایا مستقبل کے خواب بننے لگے

نیو یارک(ہاٹ لائن نیوز )ہالی ووڈ اسٹارز ٹام ہالینڈ اور زینڈایا ایک سال سے ڈیٹنگ کر رہے تھے لیکن اب دونوں شادی کے متعلق منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔امریکی میگزین کے مطابق اسپائیڈرمین فلم میں اداکاری کرنے والے دونوں ستارے اب زیادہ تر ایک دوسرے کے ساتھ ہی نظر آتے ہیں۔میگزین نے ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا کہ ٹام اور زینڈایا مستقبل کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ان کی پہلی ملاقات 2016 میں اسپائیڈر مین ہوم کمنگ فلم کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی۔پچھلے سال جولائی 2021میں ان کی چند تصاویر وائرل ہوئیں جس سے ٹام اور زینڈایا کے تعلق کی تصدیق ہوگئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں