پودینہ عام طور پر بہت سستا مل جاتا ہے ، اگر ہم اس کے فوائد جان لیں تو روزانہ اسکا استعمال اپنا معمول بنا لیں۔
پودینے کے پتے دھو کر انہیں دھوپ میں اچھی طرح خشک کر پیس لیں اب اس پسے ہوئے پودینے میں زیرہ پاؤڈر اور تھوڑا سا نمک مکس کر کے ایک ہوا بند جار میں ڈال کر کسی خشک جگہ پر محفوظ کر لیں ، اس پاؤڈر کو آپ کسی بھی موسم میں پکوڑوں ، رائتے اور سلاد کے ساتھ استعمال کر سکتے ہیں ۔
خشک پودینے کا قہوہ بھی بہت فائدے مند ہوتا ہے ، سینے کی جلن اور معدے کے تیزابیت سے محفوظ رکھتا ہے۔پیٹ کی مختلف بیماریوں کے لئے بھی پودینے کا استعمال بے حد مفید ہوتا ہے۔
خشک پودینے کو اگر پکے ہوئے سالن پر ڈال کر کھایا جائے تو اس سے کھانے کا ذائقہ بڑھنے کے ساتھ ساتھ کھنے کی مہک بھی بڑھ جاتی ہے ۔