مچھلی کھانے کے بعد خاتونِ 34

مچھلی کھانے کے بعد خاتون متعدد اعضاء سے محروم

کیلیفورنیا: ( ہاٹ لائن نیوز) امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے ، جہاں خاتون مچھلی کھانے کے بعد اپنے ہاتھوں اور دونوں ٹانگوں سے محروم ہوگئی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 40 سالہ خاتون اپنی دونوں ٹانگوں اور ہاتھوں سے اس وقت محروم ہوئی جب اس نے ٹھیک طرح سے نہ پکی ہوئی مچھلی کھائی، مذکورہ مچھلی مہلک بیکٹیریل انفیکشن سے آلودہ تھی۔

گزشتہ ایک ماہ سے یہ خاتون اسپتال میں زیر علاج ہے ، خاتون نے مقامی مارکیٹ سے مچھلی خریدی اوع گھر میں پکا کر کھائی، جس کے بعد خاتون کی حالت غیر ہوگئی ۔

ڈاکٹرز نے متاثرہ خاتون کی بگڑتی ہوئی حالت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کو کوما میں بھیج دیا کیونکہ خاتون کے دونوں ہونٹ ، ہاتھ، ٹانگیں کالے ہوچکے تھے ، اس کے ساتھ ساتھ خاتون کے گردے بھی فیل ہو رہے تھے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں