نرس کے سوشل میڈیا 21

نرس کے سوشل میڈیا پر چرچے

ریاض: ( ہاٹ لائن نیوز) انسانی ہمدردی کے ایک واقعے میں ایک نرس نے سب کے دل جیت لیے ، ایک نرس نے سڑک حادثے کا شکار چار افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے موت کے منہ سے نکال دیا ۔

تفصیلات کے مطابق حنان الرویلی نامی نرس تبوک شہر سے اپنے شوہر کے ساتھ واپس آرہی تھیں کہ انہوں نے سڑک کنارے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے 4 افراد کو شدید زخمی حالت میں دیکھا۔

حنان الرویلی فورا گاڑی سے نکلیں اور 3 خواتین سمیت چار زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی ۔

زخمی خواتین کو ابتدائی طبی امداد دے کر ایمبولینس آنے تک ان کے خون کو ضائع ہونے سے روکا گیا ۔

ہنگامی حالت میں جس طرح حنان الرویلی نے اکیلے ہی تمام صورت حال کو سنبھالا ہے اس کو اب تک ہزاروں لوگوں نے سراہا ہے ۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں