19

ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز )تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 30.16فیصد تک پہنچ گئی۔ ایک ہفتے میں 19 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور9اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ایک ہفتے میں فی درجن انڈوں کی قیمت میں 21 روپے 50 پیسے کا اضافہ ہوا، برائلر زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 11 روپے 60 پیسے بڑھ گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 48 پیسے ، چینی کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 20 پیسے کا اضافہ ہوا، آلو، تازہ دودھ ، چاول، لہسن، بیف کی قیمیتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں