21

سابق انگلش آل رائونڈر انگلینڈ کی ٹیم کے سلیکٹر نامزد

لندن(ہاٹ لائن نیوز ) انگلش ٹیم کے سابق آل رانڈر لیوک رائٹ کو انگلینڈ کی مینز ٹیم کا نیا سلیکٹر منتخب کرلیا گیا،کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق انگلش آل رانڈر لیوک رائٹ انگلینڈ کی مینز ٹیم میں سلیکٹر کے طور پر تقرری اںترنیشنل سطح سے ریٹائرمنٹ کے ساتھ ہوئی ہے، انکا 20 سالہ ٹی20 کیرئیر بھی اختتام پذیر ہوگیا ہے، رائٹ سال 2010 میں ٹی20 ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کے رکن بھی تھے۔اس موقع پر لیوک رائٹ نے کہا کہ انگلش ٹیم ساتھ چیف سلیکٹر کا کے عہدے پر کردار ادا کرنا میرے لیے اعزاز ہے، اگلے سال ایشز اور آئی سی سی مینز 50اوور کے ورلڈکپ ذہن میں ہے۔دوسری جانب آل رائونڈر نے سلیکٹر کے طور پر اپنی نئی پوزیشن پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے پیشہ ورانہ کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا بھی انتخاب کیا ہے، آل رانڈر نے 2003میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈیبیو کیا اور انہوں نے 20 ہزار سے زائد رنز جبکہ 300 سے زائد وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں