68

صوبہ بھر سے ڈینگی کے298مریض رپورٹ، ہسپتال مریضوں سے بھر گئے

ہاٹ لائن نیوز: لاہور سے 143، راولپنڈی سے 52 ،ملتان سے 34 کیسز رپورٹ ہوئے۔گوجرانوالا سے 23، شیخوپورہ سے 10 ،نارووال، فیصل آباد اور قصور سے 6،6کیسز رپورٹ مظفرگڑھ اور سیالکوٹ سے 3،3کیسز رپورٹ ہوئے۔ جہلم، ساہیوال اور وہاڑی سے 2،2کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

جھنگ، پاکپتن، لیہ، سرگودھا ، رحیم یار خان اور بہاولنگر سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوئے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے باعث 2 ہلاکتیں لاہور سے رپورٹ ہوئیں۔لاہور سمیت صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 1072 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 451 مریض داخل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں