50

کینیڈین گلوکار کو خواتین سے زیادتی ثابت ہونے پر 13سال قید

بیجنگ(ہاٹ لائن نیوز )چین کی عدالت نے کینیڈین پاپ گلوکار کرس وو کو 3خواتین سے زیادتی ثابت ہونے پر 13سال قید کی سزا سنا دی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار کرس وو کو ایک برس قبل چین میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس پر 3خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ تفتیش کے دوران 32 سالہ کرس وو پر 3 خواتین کے ساتھ زیادتی کا جرم ثابت ہو گیا۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق گلوکار کرس وو پاپ گروپ ای ایکس او کے سابق ممبر ہیں اور وہ 2014 میں اپنے سولو کیرئیر کیلئے چین واپس لوٹے تھے۔ بیجنگ میں کینیڈین ایمبیسی نے سزا پر ابھی تک کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا ہے ۔کینیڈین گلوکار کو ذاتی آمدنی چھپانے اور ٹیکس سے متعلق دیگر جرائم پر بھی 6 سو ملین یوان ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں