43

کیلیفورنیا: اغوا کئے گئے پنجابی خاندان کے 4افراد کی نعشیں برآمد

کیلیفورنیا(ہاٹ لائن نیوز )امریکی ریاست کیلیفورنیا سے چند روز قبل اغوا کئے گئے پنجابی خاندان کے 4افراد کی نعشیں مل گئیں۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کی مرسڈ کانٹی پولیس کا کہنا ہے چند روز سے اس خاندان کی تلاش تھی، ایک کسان کی اطلاع کے بعد چاروں کی نعشوں کو برآمد کیا گیا۔مرنے والوں میں 27سالہ جسلین کور، 36سالہ جسدیپ سنگھ، 39سالہ امن دیپ سنگھ اور ایک آٹھ ماہ کی بچی شامل ہیں، بدقسمت خاندان کا تعلق انڈیا کے شہر ہوشیار پور سے تھا، اس خاندان کے چاروں افراد کو پیر کے روز مرسڈ کے کاروباری ادارے سے بندوق کی نوک پر اغوا کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں