48

بالی ووڈ سینئر اداکار وکرم گوکھلے انتقال کر گئے

پونے(ہاٹ لائن نیوز ) بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وکرم گزشتہ کئی دنوں سے پونے کے اسپتال میں زیرِ علاج تھے انہیں حالت بگڑنے کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کا دعوی ہے کہ بالی ووڈ کی مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے سینئر اداکار زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔کچھ دن قبل وکرم گوکھلے کی اہلیہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ وہ وینٹی لیٹر پر ہیں قومے میں جاچکے ہیں ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے دعاں کی درخواست بھی کی تھی۔وکرم گوکھلے نے امیتابھ بچن کی فلم پروانہ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا جس کے بعد انہیں مشہورِزمانہ فلم اگنی پتھ اور ہم دل دے چکے صنم جیسی کئی فلموں میں اہم کردار ادا کرتے دیکھا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں