نئی دہلی: ( ہاٹ لائن نیوز) بھارت میں 26 انگلیوں والی بچی کی پیدائش ہوئی ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے میں 26 انگلیوں کے ساتھ بچی کی پیدائش ہوئی ہے ، بچی کے دونوں ہاتھوں میں 5 کی بجائے 7 انگلیاں ہیں جبکہ دونوں پاؤں میں 6 انگلیاں ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بچی کی والدہ 25 سالہ سرجو دیوی نے اس بچی کو حمل کے 8ویں مہینے میں جنم دیا ہے ۔
ڈاکٹروں کی جانب سے اس کو جینیاتی بے ضابطگی قرار دیا گیا ہے ، اس طرح کے کیسز انتہائی کم دیکھنے میں آتے ہیں ۔