18

افغان مہاجرین پاکستان اورایران کے مظاہروں میں شریک نہ ہوں،طالبان

کابل(ہاٹ لائن نیوز ) افغان حکومت نے مہاجرین کواحتجاجی مظاہروں میں شرکت نہ کرنے کی ہدایت کردی۔افغان میڈیا کے مطابق افغان وزارت برائے مہاجرین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ احتجاجی مظاہرے پاکستان اور ایران کا اندرونی معاملہ ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان اورایران میں رہنے والے افغان مہاجرین مظاہروں میں شریک نہ ہوں۔ افغان مہاجرین کو مظاہرین کا ساتھ نہیں دینا چاہیے۔ مقامی لوگوں کے احتجاج میں شرکت کرکے افغان مہاجرین اپنے لیے مشکلات نہ بڑھائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں