14

پاکستانی دل اور جیب دونوں تھام لیں، بجلی کی قیمت میں ایک ساتھ کتنے روپے اضافے کا امکان ؟جانیں

(ہاٹ لائن)اسلام آباد : بجلی کی قیمت میں 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ کا اضافہ ہوسکتا ہے، جس پر نیپرا آج فیصلہ کرے گا۔ بجلی صارفین کو زور دار جھٹکا لگانے کی تیاریاں کر لیں گئیں ہیں۔ فروری کی ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی
4 روپے 99 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ سی پی پی اے نے درخواست کی ہے کہ فروری میں پانی سے 18.22 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ کوئلے سے 31.70 فیصد فرنس آئل سے 6.51 فیصد، مقامی گیس سے 11.36، جوہری ایندھن سے 12.53 فیصد اور ایل این جی سے 15.16 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔ فروری کے لئے ریفرنس فیول لاگت 4 روپے 25 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں