90روزمیں الیکشن کیوں نہیں کروائے،بال کس کی کورٹ میں؟
لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) ملک بھر میں 90 روز میں الیکشن نہ کروانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔
جوڈیشل ایکٹوازم کیجانب سے دائر درخواست میں صدر پاکستان ، الیکشن کمیشن،وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین پاکستان کے مطابق 90 روز میں الیکشن کروانا لازم ہے،الیکشن کمیشن کیجانب سے تاحال 90 روز میں الیکشن کروانے کےلیے کوئی اقدام نہیں کیا گیا ، صدر پاکستان,الیکشن کمیشن کو بھی 90 روز میں الیکشن کروانے کے لیے خطوط لکھے ، صدر پاکستان اور الیکشن کمیشن نے 90 روز میں الیکشن کروانے کےکیے تاریخ کا اعلان نہیں کیا،اسمبلیوں کے تحلیل کے بعد اب 90 روز میں الیکشن کروانے کے لیے وقت بہت کم رہ گیا ہے ۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت 90 روز میں الیکشن کروانے کے احکامات جاری کرے ، عدالت صدر پاکستان کو الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے کا حکم دے ۔