9مئی واقعات میں ملوث ملزمان کاکیابنےگا؟عدالت سے بڑی خبرسامنے آگئی
ہاٹ لائن نیوز: 9مئی واقعات میں ملوث ملزمان کی ضمانتوں کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا ۔
انسداد دہشت گردی عدالت ، عسکری ٹاور حملہ کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 22 ملزمان کی ضمانتوں پر سماعت ہوئی ۔
عدالت نے کیس کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا حکم دے دیا ۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی ۔
ڈاکٹر یاسمین راشد ، صدقت حسین ، رفیق خان ، اعزاز رفیق ، سمیت بائیس ملزمان نے جیل سے اپنے وکلا کے ذریعے ضمانت دائر کی ۔
پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ مقدمہ کا ریکارڈ لاہور ہائیکورٹ میں ہے ،ہائیکورٹ سے ریکارڈ ملتا ہے تو عدالت میں پیش کریں گے ۔
خیال رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ 1271/23 درج ہے ۔