ہاٹ لائن نیوز : آٹھ ہزار چوری شدہ/ سمگلڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے معاملے کی نیب تحقیقات کے لئے درخواست دائر، درخواست شہری مشکور کی جانب سے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے،درخواست میں ڈی۔ جی نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں 8000 سے زائد چوری شدہ اور سمگلڈ گاڑیاں رجسٹرڈ کی گئیں۔
درخواست میں موقف ہے کہ سمگل قیمتی گاڑیوں کی رجسٹریشن میں کروڑوں روپے ٹیکس چوری کیا گیا ہے،سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے افسران کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ وسیع کرپشن میں ملوث ایکسائز افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دے،عدالت ڈی۔ جی نیب کو سکینڈل کی تحقیقات کا حکم جاری کرے۔