135

7 مارچ کو دھمکی لیکن 21 مارچ کو امریکی انڈر سیکریٹری کا پاکستان میں کیسے استقبال ہوا؟ تصاویر لنک میں ملاحظہ کریں

اسلام آباد (ہاٹ لائن ) وزیر اعظم عمران خان نے قوم اسے اپنے خطاب میں دعویٰ کیا کہ امریکہ کی جانب سے 7 مارچ کو انہیں حکومت سے ہٹانے کی دھمکی دی گئی۔ حکومت پاکستان کے داخلی معاملات میں مبینہ مداخلت پر انتہائی سخت ردِ عمل دے رہی ہے لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ 21 مارچ کو امریکہ کی انڈر سیکریٹری نہ صرف پاکستان آئیں بلکہ انہوں نے او آئی سی کے اجلاس میں بھی شرکت کی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انتہائی گرمجوشی کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم کے قوم سے خطاب کے بعد سوشل میڈیا پر یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ اگر امریکہ نے 7 مارچ کو دھمکی دی تھی تو اس کے دو ہفتے بعد امریکہ کی انڈر سیکریٹری کو پاکستان کیوں بلوایا گیا تھا ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی امریکی انڈر سیکریٹری کے ساتھ اپنی انتہائی خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ کی انڈر سیکریٹری دونوں ملکوں کے فروغ کیلئے کام کر رہی ہیں، ہم امریکی قیادت کو افغانستان میں دیر پا امن کیلئے خوش آمدید کہتے ہیں۔ دو طرفہ طور پر پاکستان کے امریکہ کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں ۔ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں