60

ملازم نے 60لاکھ روپے نقدی اور طلائی زیورات کوڑے دان میں پھینک دیئے

پیرمحل (ہاٹ لائن نیوز )ملازم نے لاکھوں روپے نقدی اور طلائی زیورات کوڑے میں پھینک دیئے جن کی مالیت 60 لاکھ سے زائد بتائی گئی ۔پیرمحل کے محلہ اتفاق ٹاؤن میں ملازم نے غلطی سے گھر سے طلائی زیورات اور پاؤنڈز کوڑے دان میں پھینک دئیے جس میں 24 تولہ طلائی زیورات اور نقدی 9ہزار پاؤنڈز کے نوٹ شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گھروالوں کا کہنا ہے کہ کوڑے والی باسکٹ میں 9 ہزار پاؤنڈ اڑھائی لاکھ روپے اور 24 تولے طلائی زیور چھپا کر رکھا تھا کہ گھریلو ملازم نے غلطی سے باسکٹ میں پڑے سامان کو کوڑا سمجھ کر باہر پھینک دیا۔جیسے ہی گھر والوں کو علم ہوا تو وہ فوراً محلے کے کوڑے دان والی جگہ پر پہنچے تو وہاں خالی پرس اور کپڑے ہی ملے۔طلائی زیورات اور پاؤنڈز کی مجموعی مالیت تقریباً 60 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں