32

یوکرین میں امریکی صحافی کو گولی مارکرہلاک کردیا گیا

یوکرین کے دارالحکومت کیف کے شمال مغرب میں واقع مضافاتی علاقے ارپن میں ایک امریکی صحافی کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ہے۔فائرنگ سے ایک اورامریکی صحافی زخمی ہوگیا ہے۔
کیف کے اس علاقے میں رضاکارانہ طور پر کام کرنے والے سرجن ڈینیلو شاپووالوف نے بتایا ہے کہ ایک امریکی گولی لگنے سے موقع پر ہی جان کی بازی ہارگیا ہے اور دوسرے زخمی کا علاج کیا جارہا ہے۔
فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ان دونوں پر کس نے فائرنگ کی ہے۔
دریں اثناء سی این این کے مطابق امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کا کہنا ہے کہ وہ کیف کے قریب ایک امریکی صحافی کی ہلاکت کے واقعہ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے اتحادیوں اور شراکت داروں سے رابطہ کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں