53

آصف زرداری آج سراج الحق سے ملاقات کریں گے

(ہاٹ لائن نیوز)‌پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری آج امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کریں گے۔

آصف زرداری اور سراج الحق کی ملاقات دوپہر 3 بجے منصورہ میں ہوگی، ملاقات میں ملکی سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان 13 فروری کو ملاقات شیڈول تھی تاہم آصف زرداری کی طبیعت کی ناسازی کے باعث ملاقات مؤخر کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چودھری پرویز الٰہی کے درمیان ملاقات ہوئی تھی جس میں ملکی سیاسی صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں