70

جب شاہ رخ کو دیکھا تو آنکھوں میں آنسو تھے ۔۔ بیٹے کو تکلیف میں دیکھ کر سلمان نے شاہ رخ کی مدد کس طرح کی؟

ممبئی(ہاٹ لائن نیوز)مشہور اداکاروں سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں لیکن ایسی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔ اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی گرفتار کا وقت ان کی زندگی کے کٹھن مراحل میں سے ایک تھا، جب ان کی فیملی ایک مشکل وقت
سے گزر رہی تھی، ساتھ ہی ساتھ اچانک سے آنے والی اس مشکل گھڑی کو دیکھ کر شوبز دنیا بھی کنگ خان سے اظہار یکجہتی کر رہے تھے۔ایسے میں سلمان خان نے بھی شاہ رخ خان کو تنہا نہیں چھوڑا، ڈرگس کیس میں جب آریان جیل میں تھے تو سلمان خان شاہ رخ خان کو ہمت اور حوصلہ دینے ان کے گھر گئے تھے، جہاں شاہ رخ کے چہرے پر موجود تکلیف اور نہ سوئے ہوئے آنکھوں میں موجود تھکن کو دیکھا جا سکتا تھا۔ظاہر ہے جب بیٹا تکلیف میں ہو تو والد کو کہاں قرار آتا، یہی وجہ تھی کہ وہ بے چین بھی تھے اور تمام تر سرگرمیاں معطل کر چکے تھے، بس بیٹے کی فکر میں لگے ہوئے تھے۔سلمان خان نے ساتھی اداکار کا نہ صرف حوصلہ بڑھایا بلکہ گلے سے بھی لگایا، ساتھ ہی دونوں کی پرانی دوستی کے چرچے بھی ہونے لگے۔ واضح رہے سلمان خان اور شاہ رخ خان سے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں وائرل رہتی ہیں کہ دونوں اداکاروں کے درمیان لڑائی ہے۔لیکن مشکل وقت میں جب سلمان شاہ رخ خان کے گھر آئے تو شاہ رخ خان نے خود استقبال کیا، لیکن اس مشکل وقت میں سلمان خان نے نہ صرف مداحوں کی توجہ حاصل کی بلکہ صارفین کو حیران بھی کیا۔سوشل میڈیا کے مطابق سلمان خان نے شاہ رخ خان سے بیٹے سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر معلومات بھی لیتے اور انہی ہر لمحہ سپورٹ اور حوصلہ بھی دیتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں