26

5 جولائی قومی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،وزیرخارجہ

وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ 5 جولائی 1977ء قومی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج کے دن ڈکٹیٹر نے پاکستان کے پہلے منتخب وزیرِاعظم ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کا خاتمہ کیا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان جن سیاسی، معاشی، معاشرتی بیماریوں کو جھیل رہا ہے، اس کے تانے بانے ضیاء دور سے ملتے ہیں، ضیاءالحق نے پاکستان کی سیاسی، معاشرتی زندگی میں لسانیت و فرقہ واریت کی سوچ کا زہر گھولا۔‌ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ضیاء الحق نے جمہوریت اور وفاق پرست سیاسی جماعتوں پر زمین تنگ کر دی تھی، شہید بھٹو کو سیاسی منظر سے ہٹانے کے لیے عدالتی قتل کا اسٹیج تیار کیا گیا، ضیاء نے پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں کو جیلوں میں ڈالا، کوڑے مارے، جلا وطن ہونے پر مجبور کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں