26

37سال کے وقفے کے بعد رات کی کلاسیں لے کر 53سالہ خاتون نے میٹرک کرلی

نئی دہلی(ہاٹ لائن نیوز) بھارت میں ایک خاتون نے 53سال کی عمر میں میٹرک کا امتحان پاس کرکے نئی مثال قائم کر دی۔انڈیا ٹائمز کے مطابق اس خاتون کا تعلق ریاست مہاراشٹر سے ہے جہاں حکومت نے حال ہی میں زائد العمر لوگوں کے لیے رات کے وقت کلاسز کا اجراءکیا ہے۔ اس خاتون کا پرساد جامبھل نامی بیٹا ماسٹرکارڈ میں سینئر سافٹ ویئر انجینئر ہے اور آئرلینڈ میں مقیم ہے۔ اس نے اپنی ماں کی اس عمر میں تعلیم حاصل کرنے کی کہانی ’لنکڈان‘ (LinkedIn)پر ایک پوسٹ میں سنائی ہے۔پرساد جامبھل نے لکھا ہے کہ ”جب میری والدہ کو علم ہوا کہ حکومت نے بڑی عمر کے لوگوں کے لیے رات کے وقت کلاسز شروع کی ہیں اور ان کلاسز میں پڑھنے والوں کے تمام اخراجات بھی حکومت ہی اٹھا رہی ہے، تو اس نے بھی ایک بار پھر پڑھنے اور اپنی نامکمل میٹرک کو مکمل کرنے کا فیصلہ کیا۔ اسے 37سال قبل شادی ہو جانے کی وجہ سے میٹرک ادھوری چھوڑنی پڑی تھی۔“پرساد جامبھل لکھتا ہے کہ ”رواں سال اپریل میں میری شادی تھی اور مارچ میں میری ماں کے میٹرک کے امتحانات تھے۔ میری شادی کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ اس نے اپنے پیپرز کی تیاری بھی کی اور امتحان دیا، جس میں اس نے حیران کن طور پر 79.60فیصد نمبروں سے کامیابی حاصل کی۔ اس کے ہر مضمون میں لگ بھگ 80نمبر آئے۔ “

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں