29 ٹن منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

0
169

ریاض: (ہاٹ لائن نیوز) سعودی عرب کی سرحدی فورسز نے 29 ٹن منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا ڈالی ۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق نجران، جازان، عسیر، شرقیہ اور مکہ کے علاقوں میں زمینی گشت پر مامور سرحدی محافظوں نے 29 ٹن نشہ آور قط پلانٹ، 421 کلو گرام بھنگ اور 184,422 غیر قانونی گولیوں کی اسمگلنگ کو روکا۔

بارڈر گارڈز کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کے ترجمان کرنل مسفر القرینی نے کہا کہ تمام ملوث افراد کو گرفتار کر کے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply