23

24 انچ لمبے ناخن رکھنے والی عورت کس طرح زندگی گزار رہی ہے؟

شوق کبھی کبھی انسان کی اذیت کا باعث بھی بن جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج آپ کے سامنے ایک ایسی عورت کی کہانی لے کر آئے ہیں جس کے ناخنوں کی وجہ سے اسے پہچانا جاتا ہے مگر اب وہ شدید پریشانی میں ہے، آئیے جانتے ہیں اس کے بارے میں مزید۔اس خاتون کا نام ہے آیانا ولیم جو کہ امریکی ریاست ٹیکساس کی رہنے والی ہے آج جب اس کے ناخن دنیا میں سب سے بڑے ہیں اور اس نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا نام بھی اپنے نام کر لیا ہے تو یہ اسے کٹوانا چاہتی ہے۔ہوا کچھ یوں کہ بچپن سے ہی اسے اپنے اردگرد کی دیگر لڑکیوں کی طرح ناخن بڑھانے کا شوق تھا۔بچپن میں تو والدہ سے آیا نا ہر دن کہا کرتی تھیں کہ میرے ناخن چیک کریں کہ کتنے بڑے ہو گئے ہیں اور آخر کار 2017 میں انکا یہ خواب پوا ہوا، 2017 میں ان کے ناخن 18 انچ لمبے تھے جو اب بڑھ کر 28 انچ ہو گئے تھے۔انہوں نے ایک ہی مرتبہ گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام نہیں لکھوایا بلکہ دوسری مرتبہ کچھ سالوں بعد اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔مزید یہ کہ ان ناخونوں کو بڑھانے میں 28 سال کا عرصہ لگا اور جب ان ناخنوں کو اسپتال میں کاٹا جا رہا تھا تو آیانا ولیم کی آنکھیں بھیگ گئیں تھی اور انہوں نے اپنے جان سے پیارے ناخنوں کو انگریزی زبان میں خدا حافظ کہا۔ ناخن کٹنے کے بعد یہ کہتی ہیں کہ میں اب برتن دھونا، بیڈ شیٹ تبدیل کرنا اور سب کام باقی عورتوں کی طرح کر سکتی ہوں۔ورنہ اس سے پہلے ہر کام کرنے میں بہت تکلیف ہوتی تھی لیکن اب خوف زدہ بھی ہوں کہ لوگ مجھے عزت دیں گے بھی یا نہیں۔ یہاں آخر میں آپکو یہ بھی بتانا چاہیں گے آیانا ولیم کا کہنا تھا کہ ایک دن کی میری 2 بوتل ناخن پالش ان پر لگ جاتی تھی اور تو اور میں جب انکا مینی کیور کرواتی ہوں تو مجھے 20 گھنٹے لگتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں