فواد چوہدری کے شاعرانہ بیان پر مریم اورنگزیب کا شاعرانہ جواب

(ہاٹ لائن نیوز)مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے شاعرانہ بیان پر اشعار میں جواب دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹ کا صرف ایک چہرہ ہے جس کا نام عمران خان ہے ، عوام معاشی تباہی، بیروزگاری اور مہنگائی برپا کرنے والے چہرے پہچان چکے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام ملک کی معاشی سالمیت اور خودمختاری آئی ایم ایف کے حوالے کرنے والوں کے چہرے پہچان چکے ہیں، جھوٹ بولنے والے عوام کو چہرہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ غریب دشمن کرپٹ مافیاز کے چہرے قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکے، عام انتخابات پی ٹی آئی کا آخری انتخاب ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آٹا،چینی،گھی، بجلی، گیس، دوائی، کھاد، ڈالر چوروں سے قوم کوہمیشہ کیلئے نجات ملنے والی ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی ناکامی پر شاعرانہ تبصرہ کیا تھا۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی ناکامی پر شاکر شجاع آبادی کا شعر لکھا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107