43

کراچی میں کل ریکارڈ کورونا کیسز رپورٹ ہوئے: ڈاکٹر فیصل سلطان

(ہاٹ لائن نیوز)وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کراچی میں کورونا وائرس کے ریکارڈ سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔

یہ بات وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 12 سال یا زائد عمر کی 50 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن مکمل ہو چکی ہے۔

زیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت نے کہا کہ ہمیں یہاں نہیں رکنا، مزید ویکسی نیشن بھی کروانی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہری کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل کریں، ویکسین لگوائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں