ٹک ٹاک نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

(ہاٹ لائن نیوز)مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے لاہور کے ایک سیکیورٹی گارڈ کی جان لے لی۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے سندر میں دو دوست ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہے تھے کہ گولی چل گئی، جس سے حسن نامی 25 سال کا نوجوان سیکورٹی گارڈ موت کے منہ میں چلا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کا تعلق شمالی وزیرستان کے علاقے سے ہے۔

پولیس نے حسن کے ساتھی اسامہ کو تفتیش کے لیے حراست میں لےلیا ہے اور اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ٹک ٹاک ایپ کے استعمال سے موت کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی متعدد ایسی اموات ہوچکی ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107