سری لنکن کرکٹر راجا پکسا نے ریٹائرمنٹ واپس لے لی

(ہاٹ لائن نیوز)سری لنکن کرکٹر بھانوکا راجا پکسا نے ریٹائرمنٹ واپس لے لی۔

راجا پکسا نے 3 جنوری کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ، اب سری لنکن کرکٹر نے وزیر کھیل سے ملاقات کے بعد ریٹائرمنٹ واپس لی ہے۔

سری لنکا کے بائیں ہاتھ کے بیٹر بھانوکا راجا پکسا نے فوری طور پر بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی ) کو لکھے گئے خط میں، انہوں نے اپنے بڑے فیصلے کے پیچھے خاندانی ذمہ داریوں کا حوالہ دیا ہے۔

انہوں نے خط میں لکھا تھا کہ میں نے ایک کھلاڑی اور ایک شوہر کے طور پر اپنی صورتحال کو بہت احتیاط سے سمجھا ہے۔

دوسری جانب زمبابوے سے سیریز کیلئے منتخب تین سری لنکن کرکٹرز کووڈ 19 کا شکار ہوگئے ہیں، اوشکا فرنینڈو، کامل مشارا اور جنتھ لیانگے کووڈ کا شکار ہوئے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107