حکومت منی نہیں، مہنگائی بجٹ لا رہی ہے، شیری رحمٰن

(ہاٹ لائن نیوز)پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ حکومت منی بجٹ نہیں، مہنگائی بجٹ لا رہی ہے، اس سے موجودہ 12.30 فیصد مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوگا۔

ایک بیان میں سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کہ حکومت آج قومی اسمبلی میں فنانس سپلیمنٹری بل کو منظور نہیں بلڈوز کرے گی۔

شیری رحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ مصنوعی عددی اکثریت کو صرف بلز بلڈوز کرنے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے، سب کو احساس ہے اس منی بجٹ کے بعد مہنگائی کی سونامی اٹھے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اتحادی بظاہر کسی دباؤ کی وجہ سے اس مہنگائی بل کے حق میں ووٹ دے رہے ہیں، ان کو لگتا ہے بچوں کا دودھ، ڈبل روٹی، زرعی آلات، بیج اور سیکڑوں چیزیں لگژری اشیاء ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مہنگائی کے ریکارڈ قائم کرنے بعد بھی دعویٰ کر رہے ہیں کہ پاکستان خطے کے ممالک کے مقابلے میں سستا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107