43

حریم شاہ سے متعلق کوئی انکوائری نہیں کر رہے، سی اے اے

(ہاٹ لائن نیوز) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) حکام نے حریم شاہ کے غیر ملکی کرنسی لے جانے کے معاملے پر وضاحت دے دی۔

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے کراچی ایئرپورٹ سے غیر ملکی کرنسی لے جانے کے معاملے پر سی اے سے نے بیان جاری کیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سی اے اے کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ حریم شاہ سے متعلق کوئی انکوائری نہیں کی جارہی ہے۔

سی اے اے حکام کے مطابق معاملہ کسٹمز سے متعلق ہے، کسٹمز حکام ہی کرنسی اور دیگر اسمگلنگ روکنے کے پابند ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں