40

کراچی میں دھند، فلائٹ آپریشن متاثر

(ہاٹ لائن نیوز)کراچی میں دھند کے باعث نجی ایئر لائن کی لاہور، اسلام آباد اور شارجہ کی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

شہر قائد میں دھند کےسبب مختلف ایئر لائنز کا فلائٹ شیڈول شدید متاثر ہے.

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی لاہورجانے والی پرواز 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے، متاثرہ فلائٹ کی ممکنہ روانگی اب صبح10 بجے شیڈول ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ جانےوالی پی آئی اےکی پرواز 30 منٹ تاخیر سےروانہ ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں