لاہور: ٹھوکر نیاز بیگ آلودہ ترین قرار

(ہاٹ لائن نیوز)محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کی جانب سے جاری کردہ آج کے ایئر کوالٹی انڈیکس میں ٹھوکر نیاز بیگ سب سے زیادہ آلودہ قرار پایا۔

ٹھوکر نیازبیگ میں ایئر کوالٹی انڈیکس282 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کا ایئر کوالٹی انڈیکس 223 ریکارڈ کیا گیا۔

ٹاؤن ہال لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 173ریکارڈ کیا گیا اور ٹاؤن شپ سیکٹر ٹو میں ایئر کوالٹی انڈیکس 129ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ ماحولیات کے مطابق رحیم یار خان میں ایئر کوالٹی انڈیکس 80 ریکارڈ کیا گیا جبکہ فیصل آباد میں ایئر کوالٹی انڈیکس 72 ریکارڈ کیا گیا۔

پنجاب کے محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق راولپنڈی میں ایئر کوالٹی انڈیکس68 ریکارڈ کیا گیا۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107