شہباز شریف نے FIA کی منی لانڈرنگ تحقیقات چیلنج کر دیں

(ہاٹ لائن نیوز)مسلم لیگ نون کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیں۔

شہباز شریف کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں عدالتِ عالیہ سے ایف آئی اے کی تحقیقات کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ سے شہباز شریف نے درخواست کے حتمی فیصلے تک ایف آئی اے کو تحقیقات سے روکنے کی استدعا کی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107