نواز شریف نے پاکستان آنے کی تیاریاں شروع کردیں؟

(ہاٹ لائن نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف پاکستان واپس کی آنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

نواز شریف کی واپسی سے متعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ چیپٹر کے سینئر نائب صدر ناصر محمود بٹ کا ایک ٹوئٹ وائرل ہے۔

ناصر بٹ محمود کی جانب سے کی گئی ایک ٹوئٹ میں علاج کی غرض سے بیرون ملک لندن میں موجود میاں محمد نواز شریف کے وطن واپس آنے کی تیاریوں سے متعلق بتایا گیا ہے۔

ناصر بٹ محمود کا میاں محمد نواز شریف کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھنا ہے کہ ’قائد نوازشریف آج لندن آفس میں۔۔۔۔۔ پاکستان آنے کی تیاریاں انشاءاللّٰہ، انشاءاللّٰہ، انشاءاللّٰہ۔‘


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107