21

10،50،100،1000 والے نوٹ تبدیل کرانے کی تاریخ توسیع کردی ،اسٹیٹ بینک پاکستان نے اہم اعلان کر دیا

اسلام آباد (ہاٹ لائن ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پرانے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کی تاریخ میں 31 دسمبر 2022 تک کی توسیع کردی۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 100 ،50 ، 10اور 1000 روپے کے پرانے نوٹوں کی تبدیلی کی تاریخ میں 31 دسمبرتک توسیع کی گئی ہے، عوام پرانے نوٹ اسٹیٹ بینک آفس آکر تبدیل کروا سکتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 31 دسمبر کے بعد 100 ،50 ، 10اور 1000 کے پرانے نوٹ قابل استعمال نہیں ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں