چین سے50ہزار ٹن کھاد کا پہلا جہاز10فروری کوپہنچے گا،فواد چوہدری

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چین سے 50ہزار ٹن کھاد کا پہلا جہاز 10 فروری کوپہنچے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ ای سی سی نے چین سے ڈیڑھ لاکھ ٹن کھاد درآمد کرنے کی منظوری دی ہے۔ 50ہزار ٹن کھاد کا پہلا جہاز10فروری کوپہنچے گا۔جنوری سے6لاکھ ٹن مقامی کھاد بھی مارکیٹ میں آنا شروع ہوجائے گی۔ عالمی منڈی میں بہت زیادہ قیمت کے باوجود ہمارے کسان کو کھاد کی کمی کا سامنا نہیں ہو گا۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107