کورونامزید5زندگیاں نگل گیا،1085 نئے کیسز رپورٹ اموات کی تعداد کتنی؟

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز) کورونا وائرس مزید 5 زندگیاں نگل گیا جس کے بعد اموات کی تعداد 28955 تک پہنچ گئیں،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 85 نئے کیسز رپورٹ ہو ئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 36 لاکھ 55 ہزار 230 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 585 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 57 ہزار 847 مریض شفایاب ہوچکے جبکہ 636 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.32 فیصد ریکارڈ ہوئی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 85 نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 99 ہزار 848 ہوگئی، پنجاب میں 4 لاکھ 46 ہزار 300، سندھ میں 4 لاکھ 84 ہزار 226، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 573، بلوچستان میں 33 ہزار 654، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 984 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 682 کیسز رپورٹ ہوئے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 5 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 955 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 76، سندھ میں 7 ہزار 676، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 938، اسلام آباد میں 967، بلوچستان میں 366، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 746 مریض جان کی بازی ہارچکے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107