سوئی ناردرن کی پھول نگر میں گیس چوری میں ملوث سی این جی اسٹیشن کے خلاف کارروائی

لاہور (ہاٹ لائن)ایس این جی پی ایل، لاہور ریجن نے ہیڈ آفس ٹاسک فورس کے ساتھ مل کر کل رات 0100 بجے 05.01.2022 کو اے ون سی این جی اسٹیشن پھول نگر پر چھاپہ مارا۔ صارف میٹر کی باڈی پر میگنیٹ لگا کر میٹر میں چھیڑ چھاڑ کر کے گیس چوری کر رہا تھا۔ چوری شدہ گیس 270 سلنڈروں میں نصب بھاری ٹریلر میں بھری جا رہی تھی۔
ٹریلر پولیس اسٹیشن پھول نگر سٹی نے اپنی تحویل میں لیا ہے۔ گیس میٹر موقع سے منقطع کر دیا گیا اور سروس لائن بھی ٹیپ کردی گئی۔ دفتر واپسی پر، ملزمان نے ایس این جی پی ایل کی گاڑیوں کا تعاقب کیا، جہاں میٹر پڑا ہوا تھا، کمپنی کی دو عدد 2 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔ گاڑی اور اہلکاروں پر گولیاں برسائیں گئیں جو کمپنی کے ایک ملازم کاشف سعید کے بازو پر لگیں۔ ویڈیو کلپس اور تصویری ثبوت منسلک ہیں۔
پولیس سٹیشن پھول نگر سٹی اور پولیس سٹیشن مانگا میں صارف/ملزمان کے خلاف ایف آئی آر اندراج کرنے کی درخواستوں پر کارروائی جاری ہے
میڈیا افیرز ڈیپارٹمنٹ
سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107