وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کورونا میں مبتلا، قرنطینہ ہوگئیں

(ہاٹ لائن نیوز) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کورونا میں مبتلا ہوگئیں۔ لاہور سے ان کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد آج ڈینگی سے متعلق اجلاس میں شریک تھیں جس میں چیف سیکریٹری پنجاب بھی تھے۔

انھوں نے کہا کہ اجلاس میں شریک تمام افراد کو بھی کورونا ٹیسٹ کرانے کا کہا گیا ہے۔

اس حوالے سے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ بیٹے کا امریکا پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تو اپنا بھی ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107