لاکھوں روپے کی غیرقانونی یوریا کھاد افغانستان اسمگلنگ کی کوشش ناکام

(ہاٹ لائن نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے کلیکٹوریٹ آف کسٹمز اپریزمنٹ کوئٹہ نے کارروائی کرتے ہوئے 72 لاکھ روپے کی غیر قانونی یوریا کھاد کی افغانستان اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان ایف بی آر اسد طاہر جپہ کا کہنا ہے کہ ٹرک پر لدے کھاد کے 480 غیر قانونی تھیلوں کی براستہ چمن افغانستان اسمگلنگ کی کوشش کی گئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ غیر قانونی یوریا کھاد کو آلو کی پیٹیوں کے نیچے چھپایا گیا تھا۔

اسد طاہر جپہ نے کہا کہ کسٹمز نے خفیہ اطلاع ملنے پر آپریشن کیا۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107