13

ماہرہ خان نے سابق شوہر کی تعریف کر دی

(ہاٹ لائن نیوز) پاکستا ن کی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان کا اپنے سابق شوہر سے متعلق کہنا ہے کہ اُن کے سابق شوہر بیٹے کے معاملے میں اُن کا بہت ساتھ دیتے ہیں۔

سوشل میڈیا انسٹا گرام پر ماہرہ خان کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنے سابق شوہر سے متعلق بات کر رہی ہیں۔

ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ’اُن کے سابق شوہر بہت مددگار اور ساتھ دینے والے انسان ہیں، اُن کے بیٹے اذلان کے معاملے میں اُن کے سابق شوہر بالکل بھی لاپرواہی نہیں برتتے۔‘

انہوں نے مزید کہا ’میرے سابق شوہر، اُن کے والد اور میری پوری فیملی سب ایک پیج پر ہوتے ہیں جب اذلان یا مجھے کسی کی بھی ضرورت پڑتی ہے۔‘

ماہرہ خان نے کہا کہ ’’میں اپنے سُسرال ہی میں بڑی ہوئی ہوں، میرا بیٹا اپنے دادا سے بہت قریب ہے، اُن کے سسر اُنہیں کال کرتے رہتے ہیں اور اُن کا جب بھی کوئی نیا انٹرویو ریلیز ہوتا ہے تو اُن کے سسر اُنہیں کال کر کے بہت سراہتے ہیں۔‘

ماہرہ خان کا اپنے اوپر آنے والے کڑے وقت سے متعلق کہنا تھا کہ ’علیحدگی کے دوران آنے والا وقت اُن کے لیے بہت مشکل ثابت ہوا تھا۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں