37

محکمہ موسمیات نےسال 2022کی پہلی بارش اور برفباری کی پیش گوئی کردی ہے

اسلام آباد (ہاٹ لائن نیوز) محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے ملک کے مختلف علاقوں میں سال 2022کی پہلی بارش اور برفباری کی پیش گوئی کردی ہے ۔مغربی ہوائیں 2 جنوری کی شام سے ملک کے مغربی بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جسکے باعث دو سے چھ جنوری تک کوئٹہ ،زیارت اور پشین میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔3 سے 7 جنوری تک اسلام آباد ، راولپنڈی ، کشمیر گلگت ، سوات ، مری ، کوئتہ ،زیارت ، پشین ، گلیات ، ناران ، کاغان ، ہنزہ ، سوات مالم جبہ میں شدید برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے
۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں گندم کی فصل کے لئے فائندے مند ثابت ہوں گی ، دوسری جانب تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں