پاکستان: کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 1 فیصد سے اوپر ہو گئی

(ہاٹ لائن نیوز) پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 38 ویں نمبر پر آگیا، جبکہ کیسز کی شرح 1 فیصد سے اوپر چلی گئی۔

(این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 515 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 6 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 406 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 07 فیصد پر آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 927 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 95 ہزار 376 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 47 ہزار 856 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 33 لاکھ 72 ہزار 405 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 لاکھ 46 ہزار 404 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 15 کروڑ 50 لاکھ 23 ہزار 641 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 6 کروڑ 95 لاکھ 30 ہزار 454 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107