73

عامر لیاقت حسین کی حالت تشویشناک

(ہاٹ لائن نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی طبیعت شدید ناساز ہوگئی۔

عامر لیاقت کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ عامر لیاقت کو طبیعت ناساز ہونے پر کراچی کے ساؤتھ سٹی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ایک اور ٹوئٹ میں عامر لیاقت نے بتایا کہ الحمد للّٰہ میری حالت خطرے سے باہر ہے، وزیراعظم کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں