کورونا کا شکار نورا فاتحی کی طبیعت شدید ناساز

(ہاٹ لائن نیوز) کینیڈین نژاد بھارتی اداکارہ، گلوکارہ، ڈانسر اور ماڈل نورا فاتحی عالمی وبا کورونا کا شکار ہوگئی جس کے باعث ان کی طبیعت شدید ناساز ہے۔

نورا فاتحی نے انسٹاگرام پر شیئر کردہ ایک اسٹوری میں اپنے پرستاروں کو بتایا کہ وہ کورونا کا شکار ہوگئی ہیں، اور اس نے مجھے سخت متاثر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں کچھ دنوں سے ڈاکٹر کی نگرانی میں بستر پر ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ براہ کرم آپ لوگ محفوظ رہیں، اپنے ماسک پہنیں، یہ تیزی سے پھیل رہا ہے اور ہر ایک کو مختلف طریقے سے متاثر کر رہا ہے۔

نورا فاتحی کے مطابق ان میں کورونا کی شدید علامات ہیں اور وہ تیزی سے روبہ صحت ہونے کے لیے سخت محنت کررہی ہیں۔

اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے مداحوں سے کہا کہ ’آپ کی صحت سے زیادہ اہم کوئی چیز نہیں ہے! خیال رکھیں، محفوظ رہیں۔‘

دریں اثنا اداکارہ کے ترجمان کی جانب سے شیئر کیے گئے ایک بیان میں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ نورا فاتحی اپنے ڈاکٹر کے حکم کے تحت قرنطینہ میں ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107