بلاول کی شادی سے متعلق پیشگوئی پر شہباز گِل کا ردعمل

(ہاٹ لائن نیوز) وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے پی پی رہنما منظور وسان کی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی شادی سے متعلق پیشگوئی پر ردعمل دیا ہے۔

انہوں نے منظور وسان کی پیشگوئی کہ بلاول بھٹو زرداری پہلے وزیراعظم پھر دولہا بنیں گے پر اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے ردعمل میں کہا ہے کہ بلاول کا وزیراعظم بننے کے بعد شادی کرنے کا مطلب یہ ہے کہ انہوں نے زندگی بھر شادی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

معاونِ خصوصی نے یہ بھی کہا کہ شادی بلاول کا ذاتی معاملہ ہے لیکن ان کے ترجمان نے آج اس کا اعلان کیا ہے تو اب اس پر بات تو ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر زراعت منظور حسین وسان نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی شادی وزیراعظم بننے کے بعد ہوگی یا 2022 یا 2023 میں ہوگی۔

سندھ سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےانہوں نے کہا تھا کہ سیاسی حوالے سے سال 2022ء خطرناک ہوگا، بہت سے جلسے جلوس ہوں گے، بڑی تبدیلی کا امکان ہے، مارچ سے پہلے نواز شریف وطن واپس نہیں آئیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107