دہرا ٹیکس روکنے کیلئے افغان وفد کی پاکستان آمد

(ہاٹ لائن نیوز) افغان وزارتِ خزانہ کا 4 رکنی وفد 31 دسمبر تک پاکستان کا 3 روزہ دورہ کر رہا ہے، افغان وفد کے دورۂ پاکستان کا مقصد دہرے ٹیکسوں کو روکنا ہے۔

ترجمان افغان وزارتِ خزانہ احمد ولی حقمل کا کہنا ہے کہ افغان وفد گزشتہ روز 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک میں سرگرم متعدد تاجر دونوں ممالک کو ٹیکس ادا کرتے ہیں۔

احمد ولی حقمل نے مزید کہا کہ وفد دونوں ممالک میں سرگرم افغان تاجروں کو صرف ایک ٹیکس ادا کرنے میں مدد کی کوشش کرے گا۔

ترجمان افغان وزارتِ خزانہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ افغان وفد دہرے ٹیکس کے مسئلے کے حل کے لیے یو اے ای، ترکی، بھارت اور ایران کا دورہ بھی کرے گا۔

اس حوالے سے افغانستان پاکستان جوائنٹ چیمبر آف کامرس کا کہنا ہے کہ دہرے ٹیکس کا مسئلہ حل ہو گیا تو دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا حجم بڑھ جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107